کورونا متاثرین میں تیزی سے اضافہ جاری، 29,429نئے معاملے

,

   

نئی دہلی: جان لیواکورونا وائرس کے یومیہ کیسزمیں اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسزکی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.36 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اسی مدت کے دوران ہی 20ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ چہارشنبہ کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29,429نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 9,36,181ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل ، مسلسل تین دن تک 28ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 582اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 24,309ہوگئی ہے ۔ تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان راحت دینے والی بات یہ ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 20,572 سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جس کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5,92,032ہوگئی۔ ملک میں فی الحال کورونا کے 3,19,840فعال کیسز ہیں۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6741 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2,67,665 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران ، 213 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد10,695ہوگئی ہے ۔ ریاست مہاراشٹر میں اب تک 1,49,007افرادشفایاب ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کیسز کے معاملہ میں تامل ناڈو گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اس ریاست میں کیسز کی تعداد 4,526کے اضافے سے مجموعی تعداد 1,47,324ہوچکی ہے اور اسی مدت کے دوران اموات کی تعداد 76 سے بڑھ کر 2,099ہوگئی ہے۔ ریاست میں 97,310 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی صورتحال اب کچھ کنٹرول میں ہے اور کووڈ19 کے کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے ۔ دارالحکومت میں کورونا سے اب تک 1,15,343افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 3446ہوگئی ہے ۔ یہاں 93,236 مریضوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔ ریاست کرناٹک میں 44,077افراد متاثر ہوئے ہیں اور 842افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 17,390افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ملک کی مغربی ریاست گجرات کوروناوائرس کے کیسز کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ۔ریاست گجرات میں اب تک 43,637افراد اس جان لیواوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2,069افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 30,503افراد ابھی تک اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 39,724کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس جان لیوا وبا سے 983افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 24,983مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ایک اور جنوبی ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسزمیں بہت تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37،745 تک جا پہنچی ہے اور 375افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 24,840افراد اس وبا سے ٹھیک ہو ئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے یہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں مغربی بنگال سے آگے نگل گیا ہے ۔ ریاست میں 33,019افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 408ہوگئی ہے جبکہ 17,467افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔مغربی بنگال میں 32,838افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 980افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 19,931افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 25,571ہوگئی ہے اور اب تک 525 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 19,161افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 22,628 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 312افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس وبا سے ، مدھیہ پردیش میں 673، پنجاب میں 213، جموں و کشمیر میں 195، بہار میں 174، اوڈیشہ میں 74، اتراکھنڈ میں 50 ، آسام میں 36 ، جھارکھنڈ میں 36 ، کیرالہ میں 34 ، چھتیس گڑھ میں 20، پڈوچیری اور گوا میں 18، ہماچل پردیش میں 11 ، چنڈی گڑھ میں 10 ، اروناچل پردیش میں 3 ، میگھالیہ اور تری پورہ میں 2،2 اور لداخ میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے ۔