نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کورونا متاثرہ افراد کے گھروں کے باہر پوسٹر لگانے سے متعلق عرضی پر شنوائی جمعرات کو ملتوی کر دی اور مرکز سے کہا کہ وہ حلف نامہ داخل کرے۔ جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے سماعت اس وقت ملتوی کر دی جب مرکزی حکومت کی جانب سے اسے بتایا گیا کہ جوابی حلف نامہ جلد داخل کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے حلف نامہ دائر کرنے کے لیے مرکز کو دو ہفتے کا وقت دے دیا۔
