کورونا متاثرین 8 لاکھ سے آگے ، 24 گھنٹوں میں 27 ہزار نئے کیس

,

   

ہندوستان میں جملہ 22 ہزار 123 اموات ۔ 2.83 لاکھ فعال کیس ۔ 5.15 لاکھ مریض شفایاب
نئی دہلی:ملک میں کوروناوائرس کے یومیہ کیس بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27,114 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک دن میں متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہیں اور اسی عرصہ میں 519 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27,114 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8,20,916 ہوگئی ہے ۔ جمعہ کے روز ایک دن میں 26,506 نئے کیسز سامنے آئے تھے ۔ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے درمیان راحت دینے والی بات یہ ہے کہ اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اوراس عرصہ کے دوران 19,873 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5,15386 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 2,83,407 فعال کیس ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 519 سے بڑھ کر 22,123 ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7,862 کیس رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2,38,461 ہوگئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 226 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں ، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی 9,893 ہوگئی ہے ۔ وہیں اس ریاست میں 1,32,625 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کیس کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر ریاست تمل ناڈوہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 1.25 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کیس کی تعداد 3,680 سے بڑھ کر 1,30261 ہوگئی ہے اور اسی مدت کے دوران اموات کی تعداد 1829 سے بڑھ کر 1829 ہوگئی ہے ۔

ریاست میں 82,324 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے حالات اب کچھ کنٹرول میں ہیں اور وبائی کیس میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے ۔ دارالحکومت میں کورونا سے اب تک 1,09,140 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3,300 ہوگئی ہے ۔ قومی راجدھانی میں جان لیوا وبا سے اب تک 84,694 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے اور تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن مرنے والوں کی تعداد میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ۔ گجرات میں متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 40,069 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2,022 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 28,147 افراد اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 33,700 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور وائرس کی زد میں آنے سے 889 افراد ہلاک جبکہ 21,787 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ .جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں کرناٹک اور تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیس بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ کرناٹک میں 33,418 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 543 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 13,836 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 32,224 پر پہنچ چکی ہے اور 339 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 19,205 افراد اس وبا سے صحتمند ہوچکے ہیں۔مغربی بنگال میں 27,109 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 880 افراد ہلاک اور 17,348 افراد اب تک شفایاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کوروناوائرس پھیلنے کا سلسلہ زوروں پر ہے اور اس وبا سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 23,174 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک 497 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 17,620 افراد پوری طرح سے صحت مند ہوچکے ہیں۔ہریانہ میں ، 19,934 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 290 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس وبا سے مدھیہ پردیش میں 638 ، پنجاب میں 187 ، جموں و کشمیر میں 159 ، بہار میں 119 ، اوڈیشہ میں 56 ، اتراکھنڈ میں 46 ، کیرالہ اور آسام میں 27،27 ، جھارکھنڈ میں 23 ، چھتیس گڑھ میں اور پوڈوچیری میں 17،17 ، ہماچل پردیش میں 11 ، گوا میں 9، چنڈی گڑھ میں 7 ، اروناچل پردیش اور میگھالیہ میں 2،2 اور تری پورہ و لداخ میں ایک ایک افراد کی موت ہوچکی ہے ۔