کورونا متوفیوں اور دیگر لاوارث لاشوں کے استھی کلش وسرجن کی تیاری

   

نئی دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس سے مرنے والے وہ افراد جن کی آخری رسومات ادا کرنے سے ان کے اپنے بھی پیچھے ہٹ گئے اور لاوارث لاشوں کی استھیاں ملک کے مختلف شمشان گھاٹوں سے جمع کرکے دیووستھان سیوا سمیتی پورے رسم و رواج کے ساتھ تین اکتوبر کو ہریدوار کے کنکھل میں گنگا ندی میں بہائے گی ۔سمیتی کے صدر انل نیرندر اور کنوینر وجے شرما نے جعمرات کو بتایا کہ کئی موقوں پر تو کورونا ہلاک شدگان کی آخری رسومات اپنوں نے ہی ادا کرنے سے منع کردیا لیکن پچھلے 18 برس سے ملک و غیر ملک کے شمشان گھاٹوں پر رکھی گئی لاوارث لاشوں کی استھیوں کو جمع کرکے گنگا میں بہانے والی دیووستھان سمیتی نے اپنا فرض نبھانے کی مہمہ میں کورونا ہلاک شدگان کی شمشان گھاٹوں پر رکھی گئی استھیوں کو بھی جمع کیا ہے ۔مسٹر نریندر نے کہاکہ سمیتی 18 برسوں میں قریب ایک لاکھ،36 ہزار،789 استھی کلشوں کو بہانے کے لئے زبردست شوبھا یاترا نکال کر ہریدوار میں واقع کنکھل کے ستی گھات پر گنگا کے آنچل میں 100 کلو دودھ کی دھارا اور ویدک رسم ورواج سے کر چکی ہے ۔