کورونا مریضوںسے من مانی بلز کی وصولی

   

خانگی دواخانہ کو کورونا علاج کی اجازت منسوخ
حیدرآباد: کووڈ۔19 مریضوںکے علاج کے نام پر لاکھوں کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث خانگی ہاسپٹلس کے خلاف کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ حکومت کی جانب سے طئے رقم سے زیادہ رقم وصول کر نے والے ایک خانگی دواخانہ کو کورونا علاج کرنے کی اجازت منسوخ کردی گئی۔ تفصلات کے مطابق سوماجی گوڑہ میں واقع دکن ہاسپٹل کے خلاف محکمہ صحت کی جانب سے یہ کارروائی کی گئی ۔ بتایا جاتا ہیکہ دکن ہاسپٹل کے انتظامہ نے کئی کورونا مریضوں سے من مانی بلز وصول کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت کو کئی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے نتیجہ میں سخت کاروائی کر کے ہاسپٹل کو کورونا کا علاج کرنے کی سہولت منسوخ کردی گئی۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں ہائی کورٹ نے مفاد عامہ درخواست کی سماعت کے دوران خانگی دواخانوں کی لوٹ و من مانی بلز وصولی پر حکومت کی سرزنش کی تھی اور اندورن 10 اگست رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد حکومت حرکت میں آگئی اور کارروئی شروع کردی۔