کورونا وائرس:سخت پابندیوں کے درمیان غزہ میں ریسٹورنٹ دوبارہ کھولے جائیں گے

   

غزہ، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس ‘کووڈ -19’ کے پیش نظر عائد پابندی کے درمیان مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران غزہ میں ریسٹورنٹ دوبارہ کھولے جائیں گے ۔غزہ انتظامیہ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ حماس کے ذریعہ چلائی جارہی یہاں کی وزارت معیشت نے میڈیا کو دیئے ایک بیان میں کہا کہ کچھ احتیاطی اقدامات کے ساتھ ریسٹورنٹ اور کیفے پیر تک کھلیں گے ۔غزہ میں ہوٹل اور ریسٹورنٹ کارپوریشنز کے سربراہ صلاح ابو ھسیرا نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق احتیاط برتتے ہوئے رمضان کے مہینے میں تمام ریسٹورنٹ اور کیفے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ان اقدامات میں حفظان صحت پر پورا زور اور اپنی ذاتی اشیاء جیسے موبائل فون اور دیگر آلات کو کسی دوسرے کو استعمال کے لیے نہیں دینا شامل ہے ۔وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد 17 ہے جن میں 10 اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ابھی تک فلسطین میں کورونا وائرس کے 495 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 153 کا تعلق مشرقی یروشلم سے ہے ۔