یروشلم ۔4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے اپنے ملک کے شہریوں کو مشورہ دیا ہیکہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ہاتھ نہ ملائیں بلکہہندوستانیوں کی طرح ’’نمستے‘‘ کریں۔ اس مہلک مرض کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ضروری ہیکہ شہری آپس میں صرف نمستے کہہ کر دوسر سے ہی بات کریں۔ پریس کانفرنس میں انہیں کہا کہ اسرائیل نے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عالمی سطح پر ہونے والی اس وباء کو روکنے کیلئے اسرائیل نے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ اسرائیل میں وائرس سے متاثرہ 15افراد کے کیس سامنے آئے ہیں۔
