کورونا وائرس: اسپین کے ریستوران میں ویٹرس کی جگہ ایپ متعارف

,

   

میڈرڈ۔ اسپین میںایک پیزا ریستوراں میں ویٹرس کو ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ایک ایسا ایپ متعارف کیا گیا جس کے ذریعہ گاہک اور ریستوران کے اسٹاف کے درمیان رابطہ کم سے کم ہو اور کھانے کے آرڈرس بھی بُک ہوجائیں اور کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بھی کم سے کم ہو۔ اس ایپ کا نام فنکی پے (Funky Pay) ہے جس سے رابطہ کرتے ہوئے گاہک اپنی پسند کے کھانے کا انتخاب کرسکتے ہیں اور رقم کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنی پسند کے کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، البتہ ان کے آرڈرس کی ڈیلیوری انسانی ویٹرس کے ذریعہ ہی کی جاتی ہے۔