کورونا وائرس : آئی ایم ایف کا 50ارب ڈالر س کی امداد کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے دنیا کے بڑے ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں۔ فنڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت میں سست روی کے خطرات سے خبردار کیا ہے اور اس کی زد میں آنے والے ملکوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 50 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔ آئی ایم ایف نے امید ظاہر کی کہ اس رقم سے کم آمدنی والے ملکوں کو اپنی معیشتیں سنبھالنے میں مدد ملے گی۔