روم۔ 11مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 631 ہوگئی ہے ۔ محکمہ شہری دفاع کے سربراہ انجیلو بوریلی نے منگل کے روز یہ اطلاع دی ۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10,149 ہو گئی ہے ۔ بوریلی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 168 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ متوفیوں میں زیادہ تر 80 سے 90 سال کی عمر کے افراد ہیں ۔ اٹلی کا شمالی صوبہ لومباردیہ اس سے سب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے ۔
امریکہ میں روسی شہری گرفتار
نیویارک۔ 11مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی قانون نافذ کرنے والے حکام نے نیویارک میں واقع روسی قونصل خانے کیلئے کیریل فرسووا نامی اس کے ایک شہری کو حراست میں لینے کی اطلاع دی ہے۔فرسووا پر حساس ڈیٹا فروخت کرنے کا الزام ہے ۔روسی قونصل خانے کے ترجمان الیکسی توپولسکی نے یہ اطلاع دی۔توپولسکی نے کہا کہ امریکی قانون نافذ کرنے والے افسران نے ہمیں بتایا کہ فرسووا کو 7 مارچ کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ اس وقت اسے مین ہٹن کے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔ فرسووا کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا۔