کورونا وائرس : اٹلی میں 29 ، جنوبی کوریا میں 17 اور ایران میں 54 اموات

,

   

Ferty9 Clinic

روم ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 29 افراد فوت ہوگئے ہیں جبکہ 1049 افر اد متاثر بتائے گئے ہیں ۔ متاثرین کا دواخانہ میں علاج کیا جارہا ہے۔دیگر 401 افراد کے معائنے سے پتہ چلا کہ ان کے اندر کورونا وائرس کے آثار نظر آئے ۔ علاج کے دوران کئی افراد صحت مند ہورہے ہیں ۔ اٹلی میں 1800 لاانفورسمنٹ عہدیدار اور 800 سیول والینٹرس ڈاکٹروں کی مدد کررہے ہیں ۔ جنوبی کوریا میں 17 افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ یہاں پر 3526 افراد کورونا وائرس سے متاثر بتائے گئے ہیں ۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت و میڈیکل ایجوکیشن نے اعلان کیا کہ ایران کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات کررہا ہے ۔

کورونا وائرس :فرانس میں بوسہ لینے پر پابندی
پیرس ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فرانس کی وزارت صحت نے 5 ہزار سے زائد افر اد کے جلسوں کو منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ کثیرہجوم والے جلسوں پر پابندی ہے ۔ اس کے علاوہ دو لوگ ملاقات کے وقت بوسہ کرتے ہیں تو ان پر پابندی عائد ہوگی ۔ فرانس میں بوسہ لینے سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ ہفتہ کے روز فرانس میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 100 ہوجانے کے بعد وزارت صحت نے عوامی اجتماع پر پابندی عائد کی ہے ۔