کورونا وائرس: بنگلہ دیش پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس ملتوی

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر 22 اور 23 مارچ کو ملک کے معمار شیخ مجیب الرحمن کی صد سالہ یوم پیدائش تقاریب کے ضمن میں منعقد ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کو ملتوی کردیا ہے۔ عالمی صحت تنظیم ( ڈبلیو ایچ او ) نے کورونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جزوی طور پر ملک میں لاک ڈاؤن کا مشورہ دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں اس وائرس سے تاحال 2 افراد کی موت ہوچکی ہے۔بنگلہ دیش نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرنے کیلئے ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکرجی اور نیپال کے صدر بدیا دیوی بھنڈاری کو مدعو کیا تھا۔