کورونا وائرس : سعودی عرب سے ایک لاکھ عمرہ عازمین کی واپسی

,

   

ریاض ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ ویزوں کی آن لائین اجرائی پر عارضی پابندی لگانے سے پہلے 4.69 لاکھ افراد سعودی عرب میں موجود تھے۔عمرہ ویزے پر پابندی کے فیصلہ کے بعد اب تک ایک لاکھ سے زائد عمرہ عازمین سعودی عرب سے اپنے وطن واپس ہوچکے ہیں ۔ وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں نیو کورونا وائرس کی جائزہ کمیٹی کے نمائندوں کی پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مزید طبی عملہ فراہم کیا جائے گا ۔ وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ جی سی سی ممالک عمرہ زائرین کیلئے تین گھنٹوں کے اندر آن لائن سسٹم مکمل کرلیا گیا ۔ سکریٹری خارجہ تمیم الدوسولی نے بتایا کہ عمرہ اور سیاحت کے سوا تمام ویزے بعض ممالک کیلئے ماضی کی طرح اب بھی جاری کئے جارہے ہیں ۔ کورونا وائر سے بچانے کیلئے صرف عمرہ اور سیاحت کے ویزے معطل کئے گئے ہیں ۔ /26 فبروری کو سعودی وزارت خارجہ نے عمرے اور مسجد نبوی شریف کی زیارت کیلئے سعودی عرب آنے والے معتمرین پر پابندی عائد کردی تھی ۔ ان تمام ممالک سے جہاں کورونا وائرس پھیلا ہے سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔