کورونا وائرس سے فوت پنڈت کی مسلمانوں نے آخری رسومات انجام دی

,

   

پجاری روی شنکر کی بیوی اور بیٹے کے علاوہ رشتہ داروں نے ہاتھ نہیں لگایا

بلند شہر ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے بلند شہر میں انسانیت کی انوکھی مثال سامنے آئی ہے ۔ کورونا وائرس کے خوف کے درمیان مسلمانوں نے ایک پجاری کی آخری رسومات انجام دی ۔ کورونا وائرس سے فوت ہونے والے اس پنڈت کی ارتھی کو کندھا دینے کیلئے کوئی تیار نہیں تھا ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خوف کے درمیان یو پی کے مسلمانوں نے ہندو کی ارتھی کو نہ صرف کندھا دیا بلکہ تمام مذہبی رسوم کے ساتھ ان کی آخری رسومات بھی انجام دی ۔ بلند شہر کے رہنے والے روی شنکر نامی ایک شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ۔ اقتصادی طور پر کمزور روشی شنکر کے دو بیٹے اور بیوی ہے ۔ یہ لوگ نعش کے قریب جانے کیلئے بھی تیار نہیں تھے ۔ رشتہ داروں نے بھی ہمت نہیں کی ۔ مالی طور پر کمزور رہنے کے باعث بھی آخری رسومات کیلئے انتظام نہیں کرسکے ۔ ایسے میں مسلمانوں نے ان کی مدد کی ۔ مسلم نوجوانوں کا کہنا ہے کہ روی شنکر یہیں رہتے تھے ہم سبھی ایک کنبہ کی طرح ہی ہیں ۔ اس میں ہندو اور مسلمان کی کوئی بات نہیں تھی ۔ مسلمانوں نے ملکر ان کی ارتھی کو اٹھایا اور شمشان گھاٹ تک پہونچاکر آخری رسومات پورے کئے ۔ یہ دیکھ کر سبھی حیران تھے اور بھائی چارہ کی تعریف کررہے تھے ۔ اترپردیش کے گوتم بدھ نگر میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض پائے گئے ہیں ۔