کورونا وائرس سے متاثر کانسٹیبل فوت

   

حیدرآباد /19 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میں حیدرآباد سٹی پولیس نے ایک اور پولیس کانسٹیبل کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ پولیس کانسٹیبل جو چکڑپلی پولیس اسٹیشن میں خدمت انجام رہا ہے کوویڈ 19 ٹسٹ میں پازیٹیو پایا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک پولیس کانسٹیبل دو دن قبل کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر اسے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ حیدرآباد سٹی پولیس کے سنٹرل زون میں سابق میں سیف آباد پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل بھی اس وائرس سے متاثر ہوگیا تھا اور وہ گاندھی ہاسپٹل میں ارکان خاندان کے ساتھ زیر علاج ہے ۔