بیجنگ، 4فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں خطرناک کورونا وائرس سے اب تک 425 سے زائد افراد کی موت ہو چکی اور ایسے میں وہ امریکہ سے وبا ئی شکل اختیار کر چکے اس وائرس سے جلد سے جلد نمٹنے کے لئے مدد کی توقع کر رہا ہے ۔‘ساؤتھ چائنا پوسٹ’ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے منگل کو کہا‘‘چین کو معلوم ہے کہ امریکہ نے کئی بار اس کی مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ امریکہ جلد سے جلد اس وائرس سے نمٹنے کے لئے ہماری ہر ممکن مدد کرے گا’’۔محترمہ چن ینگ نے کہا‘‘چین حکومت اور اس کے شہری مل کر اس جان لیوا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے اس بیماری کے پھیلنے سے مکمل طور پر روکنے کے لئے فیصلہ کن اور مؤثر اقدام کئے ہیں اوریہ روک تھام اور کنٹرول کی کوششیں آہستہ آہستہ نتائج دے رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا،’’امریکہ کو انتہائی رائے دینے سے بچنا چاہئے اور اس صورت حال میں اس کو پرسکون اور بامقصد طریقے سے چین کی مدد کرنی چاہئے ۔کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کے لئے امریکہ کو چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے ‘‘۔