حیدرآباد 24 مارچ (این ایس ایس) آل انڈیا کانگریس کے سکریٹری ایس اے سمپت کمار نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے کئے جانے والے مختلف اقدامات کے لئے منگل کو مرکز اور تلنگانہ ریاستی حکومت کی بھرپور ستائش کی اور کہاکہ اس مسئلہ پر ان کی پارٹی دونوں حکومتوں سے مکمل تعاون کرے گی۔ کورونا وائرس سے ہونے والے مسائل کے پیش نظر ریاستی حکومت کی طرف سے 86 لاکھ سفید کارڈ گیرندوں کو 1500 روپئے نقد اور 12 کیلو چاول کی مفت فراہمی کے فیصلے پر سمپت کمار نے خوشی کا اظہار کیا۔ تاہم 1500 روپئے نقد رقم میں مزید اضافہ کی درخواست کی۔
