کورونا وائرس سے گردے بھی متاثر ہونے کا انکشاف

   

 حیدرآباد۔ 29 اپریل (سیاست نیوز) مانا جارہا ہے کہ کورونا وائرس صرف پھیپھڑوں کو متاثرکرتاہے لیکن ماہرین نے کہا ہے کہ کوویڈ 19سے گردوں کو بھی متاثر ہوتے ہیں۔ کوویڈ19 سے متاثرہ 25 تا 50 فیصد افراد میں شدید گردے کی چوٹ (اے کے آئی) کی علامات پیدا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ وبائی بیماری جو پہلے ہی کئی چیلنجوں کو پیش کررہا تھا یہ اب وائرس میں متاثرہ افراد میں گردوں کے امراض کوبھی ظاہر کررہا ۔ نیفروولوجی کی بین الاقوامی سوسائٹی (آئی ایس این) کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کوویڈ 19 میں مبتلا افراد میں سے 25 تا 50 فیصدافراد گردے کیبیماریوں کا شکار ہورہے جو پیشاب میں پروٹین اور خون کی خاطر خواہ موجودگی کے طور پر ظاہر ہورہے تے تھے۔