اومان ۔ /5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اردن میں ایک خاتون نے کرفیو پاس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کورونا وائرس کے باعث اردن میں کرفیو نافذ ہے ۔ اس خاتون کا شوہر اپنی پہلی بیوی کے پاس تھا ۔ دوسری بیوی نے حکام سے کرفیو پاس جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے ملنا چاہتی ہے ۔ وہ کرفیو کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکتا ۔ اس کا شوہر 12 دن قبل پہلی بیوی کے گھر گیا تھا ۔
