کورونا وائرس: غریبوں کی مدد کیلئے ستیہ ناڈیلہ کا عطیہ

   

Ferty9 Clinic

ٹیچرس اور ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ کا چیک چیف منسٹر کو پیش کیا

حیدرآباد 14 مارچ (این ایس ایس) تلنگانہ میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت کے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کو روز مرہ کے استعمال کی ضروری اشیاء کی فراہمی میں تعاون کے مقصد سے کئی اہم شخصیات نے دست تعاون دراز کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ ناڈیلہ کی شریک حیات انوپما وینو گوپال ناڈیلہ نے 2 کروڑ روپئے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ انوپما کے والد اور سابق سینئر آئی اے ایس آفیسر کے آر وینو گوپال نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے 2 کروڑ روپئے کا چیک پیش کیا۔ سرکاری ملازمین اور ٹیچرس نے ایک دن کی تنخواہ بطور عطیہ پیش کی۔ ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کے قائدین کارم رویندر ریڈی اور ممتا نے چیف منسٹر کو چیک پیش کیا۔ ملازمین اور ٹیچرس کی ایک دن کی مجموعی تنخواہ 48 کروڑ روپئے کا چیک چیف منسٹرس ریلیف فنڈ میں جمع کیا گیا۔ تلگو فلمی اداکار نتن نے چیف منسٹر کو 10 لاکھ روپئے کا چیک پیش کیا۔ کے سی آر نے تمام عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا۔