لیہ (جموں و کشمیر): ہندوستان میں کورونا وائرس کے متاثرین میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ دیگر شعبہ جات کے ساتھ محکمہ فوج کے ایک جوان جس کی عمر 34 سال بتائی جاتی ہے انہیں بھی کورونا وائرس کا مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ فوجی جوان جموں و کشمیر کے لیہ ضلع کے چوہوٹ گاؤں کا متوطن بتایا گیا ہے۔ اس کے والد جو پہلے سے اس وائرس سے متاثر تھے، کی وجہ سے وہ بھی متاثر ہوگیا۔
اس کے والد 27 فروری کوایران سے لوٹے تھے جس کے بعد سے وہ بھی متاثر ہوگئے۔ انہیں لداخ کے ایک مقام پر علیحدہ رکھا گیا ہے۔ جوان 25 سے یکم مارچ تک محکمہ سے رخصت لے کر گھر آیا تھا۔ 27 فروری کو اس کے والد ایران سے آنے کے بعد سے اسے بھی یہ وائرس لاحق ہوگیا۔ جوان کی بہن، بیوی اور دو بچوں کو سونم نربومیموریل ہاسپٹل میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 147 ہوگئی ہے۔