کورونا وائرس : ملائشیا کی تمام مساجد میں صلوٰۃ حاجت ادا کرنے کی ہدایت

   

کوالالمپور ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کوالالمپور میں آج خصوصی طور پر یہ احکام جاری کئے گئے کہ ہر مسجد میں دو رکعت نماز صلوٰۃ حاجت ادا کی جائے اور یہ دعا کی جائے کہ ملک کو اللہ تعالیٰ ہر بلا، مصیبت اور بیماری سے محفوظ رکھے جیسا کہ چین میں کورونا وائرس کے پھوٹ پڑنے سے اب تک 80 افراد فوت ہوچکے ہیں اور اس کے بعد دنیا کے ہر ملک میں چوکسی برتی جارہی ہے۔ ملائشیا میں بھی کچھ لوگوں میں خطرناک وائرس کے اثرات پائے گئے ہیں۔ کمپٹرولر برائے شاہی خاندان کی جانب سے کہا گیا ہے دعاؤں میں خصوصی طور پر ملائشیا میں ملائشیا کی شہریوں اور بیرون ملک آباد ملائشیا کی شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی دعا کی جائے۔ سلطان عبداللہ نے کہا ہیکہ ملائشیائی عوام کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے اور وہ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی اقدامات اپنائیں۔