جنیوا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق آئندہ دو ہفتوں کے دوران نئے کورونا وائرس کی ممکنہ دوا کے حوالہ سے جاری کلینیکل ٹیسٹس کے ابتدائی نتائج آنے کی توقع ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہنوم گیبریسس نے گزشتہ روز جینیوا میں کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی بریفنگ کے دوران یہ اعلان کیا۔