کورونا وائرس مکھیوں سے پھیلتا ہے: امیتابھ بچن وزارت صحت کی جانب سے تردید

   

ممبئی ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے چینی ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ مکھیوں کے ذریعہ ہورہا ہے لیکن وزارت صحت نے کہا ہے کہ یہ وائرس مکھیوں کے ذریعہ منتقل نہیں ہوتا ہے ۔ امیتابھ نے اپنے ٹوئیٹ میں ویڈیو لنک پیش کیا جس کے ذریعہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کورونا کی وباء مکھیوں کے ذریعہ پھیلتی ہے۔ تاہم جوائنٹ سکریٹری لوو اگروال نے اس بات کو خارج کردیا اور کہا کہ انہوں نے ٹوئیٹ تو نہیں دیکھی لیکن مکھیوں کی بات درست نہیں۔