کورونا وائرس نے امریکی صدر ٹرمپ کو ماسک پہننے پر مجبور کردیا

,

   

واشنگٹن ۔امر یکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی ہاسپٹل کے دورے کے موقع پر پہلی بار عوام کے سامنے ماسک پہن لیا۔اے پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے مضافاتی علاقے میں قائم والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کیا اور وہاں صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے افراد سے ملاقات کی۔جب وہ وائٹ ہاؤس سے نکلے تو انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب آپ کسی ہاسپٹل میں ہوتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ ماسک پہننا بہت اچھا ہے’۔ٹرمپ نے اپنے دورے کا آغاز کرتے ہی والٹر ریڈ کے ہال وے میں ماسک پہنا ہوا تھا تاہم جب وہ اس سہولت میں ہیلی کاپٹر سے اتر رہے تھے تو اس وقت انہوں نے ماسک نہیں پہنا تھا۔