نئی دہلی ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ویاکسن کی تیاری کی جارہی ہے ۔ راجستھان کے ڈاکٹروں کے دعویٰ ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کا ویاکسن ایجاد کرلیا ہے اس کا استعمال بھی کیا گیا ہے لیکن اس دعویٰ کی تصدیق کی جارہی ہے ۔ سرکاری ادارہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کہا ہے کہ اس نے کورونا وائرس پر قابو پانے کا ویاکسن تیار کرنے کا عمل شروع کیا ہے ۔ اس طرح کے 11 کیسوں پر کام کیا جارہا ہے ۔ ویاکسن کی تیاری کیلئے کم از کم دیڑھ تا دو سال درکار ہوں گے ۔ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے ۔