واشنگٹن /جنیوا / بیجنگ : کورونا وائرس نے ڈسمبر 2019ء سے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن ابتداء میں وائرس کی شدت کا اندازہ نہیں لگایا گیا جس کی وجہ سے دنیا کے چند ممالک کوچھوڑ کر دیگر ممالک شدید بحران میں مبتلا ہیں جہاں لاک ڈاؤن اور معاشی پستی سب کا مقدر بن گئی ہے ۔ اسی دوران کئی ممالک بشمول امریکہ نے کورونا ویکسین بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ عرب ممالک میں بھی کورونا ویکیسن کا انسانی ٹرائیل شروع کیا جاچکا ہے ۔