کورونا وائرس : پاکستان میں طبی چوکسی

   

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں اس وقت طبی حکام بہت زیادہ چوکس ہوگئے ہیں کیونکہ چین میں جس پراسرار کورونا وائرس نے سر اٹھایا ہے اس کے پاکستان میں بھی پھیلنے کے اندیشے پائے جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہیکہ پاکستان میں اس وقت متعدد پراجکٹس پر کام ہورہا ہے اور وہاں چینی ورکرس کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جو پاکستان آتے جاتے رہتے ہیں۔ کورونا وائرس کا سب سے پہلا معاملہ ووہان میں رونما ہوا تھا اور اب تک 17 افراد میں پراسرار وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 541 افراد اس سے متاثر بتائے گئے ہیں۔ دوسری طرف اس وائرس کے ایشیائی ممالک تک پھیلنے کی باتوں نے بھی لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ پاکستان کی وزارت صحت نے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ آفیسرس کو ہدایت دی ہیکہ صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے وہ ہنگامی آپریشن سیل تیار رکھیں اور ہمیں چوکس رہیں کیونکہ کسی بھی وقت کوئی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
حالانکہ پاکستان میں اب تک اس وائرس سے کسی انفکشن کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے لیکن حکومت پاکستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے قبل از وقت تیار رہنا چاہتی ہے۔