کورونا وائرس پرقابو پانے 68 میڈیکل ٹیمیں ہوبئی روانہ

   

l وائرس سے متاثرہ خاتون کی کامیاب زچگی lکیلیفورنیا میں 3اور فرانس میں 20 افراد متاثر

ووہان ،3فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں جان لیوا کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے 8310اراکین کی کل 68میڈیکل ٹیموں کو ہوبئی صوبے بھیجا گیا ہے ۔مقامی افسروں نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ہوبئی صوبے کے وائس گورنر شیو جوہو نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ میڈیکل ٹیمیں 29صوبوں ،میونسیپل کارپوریشنوں اور خودمختار علاقوں ،ساتھ ہی قومی صحت کمیشن ،ٹی سی ایم کے قومی انتظامیہ ،چینی میڈیکل سائنس کے چین اکاڈمی اور فوجی شعبہ سے آئی ہیں۔مسٹر جوہو نے کہا کہ میڈیکل ٹیموں میں سانس ، انفیکشن اور دوائی سے متعلق مخصوص ڈاکٹر اور نرسیں ہیں۔ان میں سے کچھ میڈیکل اہلکاروں کو ایس اے آر ایس اور ایبولا سے متعلق بیماری پر قابو پانے کا تجربہ ہے ۔ووہان کے 27 ہاسپٹلس میں 57میڈیکل ٹیموں کے کل 6775اہلکاروں کو بھیجاگیا ہے ۔جو اس جان لیوا بیماری کا مرکز ہے ۔جبکہ 11میٹیکل ٹیموں کے کل 1535 میڈیکل اہلکاروں کو 10دیگر شہروں میں بھیجاگیا ہے جو اس بیماری کے انفیکشن سے متاثر ہیں۔واضح رہے کہ چین کے ہوبئی میں جان لیوا کورونا وائرس کے انفیکشن کے 11177معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے ،جس میں 360 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 1701لوگوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔فرانس کے وزیر صحت آنیس بوزون نے کہا ہے کہ چین کے ووہان سے آئے تقریبا 20 مسافروں میں کورونا وائرس کی علامات دکھائی دے رہی ہیں ۔مسٹر بوزون نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ فرانس کا دوسرا طیارہ تقریبا 250 مسافروں کو لے کر آیا ہے ۔ یہ طیارہ جنوبی فرانس میں واقع اسٹریس لے ٹیوب ہوائی اڈے پر اترا ، جہاں مسافروں کی طبی جانچ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘تقریبا 20 مسافروں میں کورونا وائرس کی علامات دکھائی دے رہی ہیں ’’ ۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے صوبہ ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا ۔ اس وقت یہ 20 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ جمعرات کو اس مہلک وباء کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا ۔ امریکہ کے شہر کیلی فورنیا میں میڈیکل افسران نے جان لیوا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے تین نئے معاملے درج کئے ہیں جس کے بعد اس سے متاثرہ لوگوں کی کل تعداد 11ہوگئی ہے ۔لاس انجلس ٹائمس کے مطابق سب بینیٹو کاؤنٹی میں چین کے ووہان شہر سے شوہر کے لوٹنے کے بعد سین بیٹینو کاؤنٹی میں ایک جوڑے میں اس وائرس کی علامات پائی گئیں۔اس کے علاوہ سانتا کلارا علاقے کے سین فرانسسکو علاقے میں بھی ایک خاتون کو کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے جو حال ہی میں ووہان سے لوٹی ہے ۔سنتا کلارا علاقے میں کورونا وائرس کا یہ دوسرا معاملہ ہے اس سے پہلے ووہان سے آئے ایک شخص میں پچھلے ہفتے اس وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہیکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ایک حاملہ خاتون نے شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلونگ ژیانگ کے ایک ہاسپٹل میں ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے ۔ یہ اطلاع آج ژنہوانیوز ایجنسی نے دی ہے صوبائی دارالحکومت میں واقعہ سٹی ہربن کے نمبر 6 ہاسپٹل کے نائب سربراہ نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 38ہفتہ کی حاملہ خاتون کو 37.3سیلسیس ڈگری بخار ہوا تھا۔ا نہیں جمعرات کو ہاسپٹل میں داخل کرایاگیا جہاں کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آیا۔ٹسٹ رپورٹ آتے ہیں ڈاکٹروں نے آپریشن کافیصلہ کیا اوراسی دن آپریشن کر کے ایک بچی کو جنم دیا گیا جس کا وزن تین کلوگرام تھا۔ جمعہ اور اتوار کو جب بچی کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیاگیا تو وہ ٹسٹ منفی آیا۔