کورونا وائرس پر قابو پانے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع ضروری: کے ٹی آر

,

   

حیدرآباد۔/8اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے تاہم انہوں نے ملک میں تمام افراد کے غیر ضروری معائنوں کے خلاف خبردار کیا اور کہا کہ اس سے عوام کی نفسیات پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ بجائے اس کے یہ تجویز بہتر رہے گی کہ وباء سے متاثرہ مقامات کی نشاندہی کی جائے اور ایسے علاقوں میں مشتبہ افراد کی موثر تشخیص کی جائے۔