میڈریڈ 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپین میں کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں جمعہ سے ہفتے تک ایک دن میں جملہ 1500 نئے کیسیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح اسپین میں اب تک جملہ 5753 افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی توثیق ہوچکی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایک دن میں اٹلی کے بعد سب سے زیادہ تعداد میں لوگ اسپین میں متاثر ہوئے ہیں۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس وائرس سے نمٹنے اور اس کے پھیلنے کو روکنے کیلئے اسپین میں بھی ایمرجنسی کااعلان کردیا جائیگا ۔ اسپین میں اس وائرس نے بڑی تیزی سے تباہی مچائی ہے اور اب تک یہاں 136 افراد کے فوت ہوجانے کی توثیق ہوچکی ہے ۔