کورونا وائرس کی نئی قسم کا زیادہ تیزی سے پھیلاؤ:تحقیق

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔کورونا وائرس یعنی کووڈ ۔19 دنیا کا بھر میں پھیلاؤ جاری اور شدت برقرار ہے ۔اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں وبائی امراض کے ماہرین اس کی توڑ بنانے میں مصروف تو کچھ سائنسداں اس پر تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی حوالہ سے یک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والی بیماری کووڈ 19 کا سبب بننے والا موجودہ کورونا وائرس اس اصل وائرس سے تین سے چھ گنا زیادہ تیز رفتاری سے پھیلتا ہے ، جو چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا۔سائنسی جریدے ‘سَیل’ میں شائع ہونے والی ایک تازہ ترین رپورٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ 19 کی تبدیل شدہ شکل جو اس وقت دنیا کے لاتعداد انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے ، اس وبا سے کہیں زیادہ شدید اورمہلک ہے ، جس کا پھیلاؤ چین سے شروع ہوا تھا۔متعدی بیماریوں کے امریکی ماہر انتھونی فاؤچی نے امریکہ کی میڈیکل ایسو سی ایشن کے جریدے کو اس نئی تحقیق کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا‘‘اس تحقیق کا ڈیٹا ہمیں بتاتا ہے کہ ایک ایسی میوٹیشن یا تغیر شدہ سیل پایا جاتا ہے جو وائرس کو بہتر انداز میں اپنے جیسی خصوصیات کے حامل خلیہ کے عمل کو دہرانے میں مدد دیتا ہے ۔