کورونا وائرس کی ویکسین کیلئے فنڈنگ کا آغاز

   

بیجنگ۔یکم فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی سنگینی کے بعد اب چین کی امیر ترین شخصیت اور ‘علی بابا ’ کے بانی جیک ما بھی میدا ن میں اتر آئے ہیں ۔ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔جیک کے خیراتی ادارے کے مطابق ارب پتی جیک ما کی رقم سے 58 لاکھ ریسرچ اداروں کیلئے مختص کئے ہیں جہاں اس مرض کی ویکسین تیار کرنے سائنسدان دن رات کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ باقی رقم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے علاج کیلئے خرچ کی جائیگی۔نہ صرف علی بابا بلکہ چین کی دیگر مشہور کمپنیوں کے مالکان نے بھی کورونا وائرس کے علاج معالجے کیلئے خطیر رقم فنڈز میں دی ہے ۔مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی فاؤنڈیشن نے ایک کروڑ ڈالر کی رقم کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے عطیہ کیے جس میں کرونا وائرس سے متعلق بین الاقوامی تعاون، علاج اور روک تھام کیلئے مختص کئے گئے ۔