کورونا وائرس کے آغاز کی مزید تحقیقات کا حکم:بائیڈن

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے انٹلی جنس اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے ماخذ کے بارے میں چھان بین کی کوششیں تیز کریں اور اس ضمن میں 90 روز کے اندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں۔ بائیڈن نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 وبا کی ابتدا کے اصل حقائق جاننے کی ضرورت ہے، خصوصی طور پر اس امکان سے متعلق حتمی رائے سامنے آنی چاہیے کہ آیا کورونا وائرس کی شروعات حادثاتی طور پر چینی لیباریٹری سے ہوئی؟ بائیڈن نے امریکی قومی لیبارٹریز کو تحقیقات میں انٹیلی جنس اداروں کی مدد کریں۔

غزہ میں حماس کی جگہ فلسطینی اتھارٹی کو
لایا جائے، بائیڈن کا مصر پر دباؤ
واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن مصر پر زور دے رہے ہیں کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے کنٹرول کو محدود کیا جائے اور اس کی جگہ فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کو لایا جائے۔ العربی الجدید کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر چند حکام نے انکشاف کیا ہے کہ مصری میڈیا کو سرکاری ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ فلسطینی مزاحمت کا خیر مقدم کرنے کے بجائے غزہ کی تعمیر نو کے اقدامات پر توجہ دی جائے۔مصری میڈیا سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ حماس کے غزہ کی تعمیر نو کا براہِ راست حصہ بننے کے مطالبے پر بھی تنقید کرے۔سفارتی ذرائع کا ماننا ہے کہ میڈیا میں حماس کو تنقید کا نشانہ بنانے کا اقدام جوبائیڈن اور مصری صدر عبد الفتاح السیسی کے درمیان ہم آہنگی کا پیشِ خیمہ ہے کیونکہ جنوری میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جوبائیڈن کا عبد الفتاح سیسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا۔