کورونا وائرس کے مریضوں کی عیادت کیلئے روبوٹ متعارف

   

Ferty9 Clinic

ڈیفنس شعبہ کی آلات تیار ساز کمپنی کے آلہ کا وزیر صحت ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں رسم اجراء
حیدرآباد : کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے خوف زدہ عوام کے لیے اب ایک ٹیکنیک متعارف کی گئی ہے ۔ کورونا سے متاثرہ افراد کے قریب جانے سے مریض کے رشتہ دار بھی خوف کا شکار ہیں اور ایک دوسرے کا حال چال پوچھنے سے بھی خوف زدہ اس دور میں مریضوں کی دیکھ بھال اور ضروریات اب روبوٹ کریں گے ۔ ڈیفنس شعبہ کے آلات تیار کرنے والی ایک کمپنی نے پہل کرتے ہوئے روبوٹ کو تیار کیا ہے ۔ نیو کلینیاکس نامی اس کمپنی نے روبوٹ اور دیگر آلات کو متعارف کیا ہے ۔ ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں ان آلات کا افتتاح انجام دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک خطرناک دور سے گذر رہے ہیں ۔ جہاں خونی رشتہ دار بھی ایک دوسرے کے قریب بالخصوص کورونا سے متاثرہ شخص پہونچنے سے خوف زدہ ہیں ۔ وائرس کے تیزی سے پھیلاو نے انسانی زندگی کو خوف کا شکار بنادیا ہے ۔ ایسے وقت میں مریضوں کی ضروریات کی تکمیل کے لیے روبوٹ تیار کرنا یقینا خوش آئند اقدام ہے ۔ مکانات ، دفاتر ، ہاسپٹلس ، کے علاوہ دیگر مقامات کے لیے سنیٹائز آلات ، فیس ماسک کم قیمت پر فراہم کرنا حقیقی خدمت کا ہے ۔ جس سے عام آدمی کو بھی فائدہ ہوگا اور کم قیمت کے سبب عام آدمی بھی اس کا استعمال کرسکتا ہے ۔ عوام کو اس وائرس سے بچانے کے لیے کرنسی ، موبائل ، دستاویزات ، وائیلٹ دیگر اشیاء کی صفائی اور کرنیوں سے ان کا سائنٹائز کرنا ان آلات کا اصل کارنامہ ہے ۔ اس موقع پر نیو کلینکس مینجمنٹ ٹیم کے ایم ڈی جے نریندر ریڈی ڈیفنس اینڈ آئی ٹی ڈائرکٹر جے نیشانت کے سدھیر ریڈی و دیگر موجود تھے ۔۔