کورونا وائرس کے 49,931 نئے مریض

   

نئی دہلی: ہندوستان میں کوروناوائرس کا پھیلاؤ عروج پر ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 50 ہزار افراد کے وائرس کی زد میں آنے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14.35 لاکھ ہوگئی ہے ۔ تاہم راحت والی بات یہ ہے کہ اس دوران تقریبا 32 ہزار مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی اس وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 9.17 لاکھ ہوگئی۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 49931 کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1435453 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 708 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 32771 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران31991 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اوریہ تعداد بڑھ کر 917568 ا ہوچکی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 485114 فعال کیسز ہیں۔ملک میں مہاراشٹرکورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرریاست ہے جہاں کورونا وائرس کے 9131 نئے کیسز سامنے آئے اور 267 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 375799 اور ہلاک شدگان کی تعداد 13656 ہوچکی ہے جبکہ 213238 افراد جان لیوا وبا سے صحتمند ہوئے ہیں۔