کورونا وباء میں گاندھی ہاسپٹل کی خدمات کو سلام

   

چیف منسٹر کے سی آر نے عملہ و ڈاکٹرس کی زبردست ستائش کی
حیدرآباد۔/2ا کٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کورونا وباء میںگاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس اور طبی عملہ کی خدمات کی ستائش کی۔ گاندھی جی مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد ہاسپٹل کے احاطہ میں تقریب سے خطاب میں چیف منسٹر نے ریاستی وزیر سرینواس یادو اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کورونا وباء نے جس وقت ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ایسے وقت حیدرآباد میں عوام کی زندگی بچانے پوری ہمت سے خدمات انجام دینے والے ادارہ کا نام گاندھی ہاسپٹل ہے، یہاں ڈاکٹرس، نرسیس، میڈیکل اسٹاف اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے گاندھی جی کے اُصولوں پر عمل کرکے دن رات کام کیا اور عوامی جانوں کا تحفظ کیا۔اس ہاسپٹل کے نام میں چونکہ گاندھی جی کا نام شامل ہے لہذا ڈاکٹرس اور اسٹاف نے اس نام کے وقار کو بلند رکھا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ میں ہاسپٹل ڈاکٹرس اور عملے کو سلام کرتا ہوں۔ سہولتیں ہوں یا نہ ہوں پی پی کٹس ہوں یا نہ ہوں ڈاکٹرس اور عملے نے انتہائی جرات کے ساتھ خدمات انجام دی۔ خانگی ہاسپٹلس میں مریضوں کو واپس کرنے پر یہاں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے ان کی جان بچائی۔ چیف منسٹر نے گاندھی کے اصولوں کے مطابق کام کرنے پر وزیر صحت ہریش راؤ اور ہاسپٹل عملے کو سلیوٹ کیا۔ ر