کورونا وباء کے بہانے میڈیا پوائنٹ گن پارک منتقل

   

ارکان اسمبلی کو دشواریوں کا سامنا، اسمبلی احاطہ میں واپسی کا مطالبہ
حیدرآباد۔24 ۔ستمبر (سیاست نیوز) اسمبلی اجلاس کے دوران میڈیا پوائنٹ ہمیشہ اسمبلی کے احاطہ میں ہوا کرتا تھا لیکن کورونا وباء کے پیش نظر میڈیا پوائنٹ کو اسمبلی کے باہر گن پارک منتقل کردیا گیا ۔ ارکان کو میڈیا سے بات کرنے کیلئے اسمبلی کے باہر سڑک عبور کرتے ہوئے گن پارک پہنچنے میں دشواری ہورہی ہے۔ اسپیکر نے لیجسلیچر سکریٹری اور دیگر عہدیداروں سے مشاورت کے بعد اس مرتبہ بھی اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا پوائنٹ کی اجازت نہیں دی۔ اسی دوران رکن کونسل نرسا ریڈی نے میڈیا پوائنٹ کو اسمبلی کے احاطہ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹیچرس کے مسائل طویل عرصہ سے زیر التواء ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں اور یونیورسٹیز میں گیسٹ فیکلٹی کے تقرر کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ کے مسائل پر وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کی جانب سے اجلاس منعقد کرنے کی اپیل کی ۔ ر
انہوں نے کہا کہ 50 ہزار ٹیچرس ابھی تک پی آر سی سے محروم ہیں۔ ٹیچرس زمرہ سے منتخب ہونے والے نرسا ریڈی نے اسمبلی اجلاس کو 20 دن تک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔ ر