کورونا وباء کے دوران سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات

,

   

٭ سری لنکا میں چہارشنبہ کو پارلیمانی انتخابات کیلئے رائے دہی کا آغاز ہوا جبکہ کورونا وائرس کی وباء ہنوز جاری ہے ۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک 25 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ یاد رہے کہ سری لنکا میں زائد از 1.6 کروڑ افراد ووٹ دینے کے اہل ہیں ۔ قبل ازیں انتخابات /25 اپریل کو منعقد ہونے والے تھے لیکن کورونا کی وجہ سے اسے پہلے /20 جون اور بعد ازاں /4 اگست تک ملتوی کردیا گیا تھا ۔