کورونا وبا کا 2022 کے آخر تک خاتمہ ممکن: بل گیٹس

   

واشنگٹن : عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے بے شمار انکشافات کرنے والے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے عالمی وبا کے خاتمے کے حوالے سے نئی پیش قیاسی کی ہے۔بل گیٹس نے کہا ہے کہ آئندہ برس یعنی 2022 میں کورونا وبا کاشدت والا مرحلہ(acute phase) کسی بھی وقت ختم ہو جائے گا۔گیٹس نے کہا کہ رواں سال کورونا وائرس کے خاتمے کے امکانات موجود تھے لیکن لوگوں کی ویکسی نیشن کے عمل میں سستی اس میں بڑی رکاوٹ بنی۔بل گیٹس نے کہا کہ یہ خطرہ موجود ہے کہ ری انفیکشن کی لہر سامنے آئے، لیکن اگر ہم بہتر کام کریں تو وبا کا خاتمہ 2022 کے آخر تک ہوجائے گا۔