کورونا ویکسین کا فروغ صرف ہندوستان یا چین میں ممکن : آئی سی ایم آر

,

   

Ferty9 Clinic

٭ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے منگل کے روز ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا ویکسین (ٹیکہ) کسی بھی ملک میں تیار کی جاسکتا ہے تاہم اس کی ایجاد (پیداوار) کو صرف ہندوستان یا چین میں ہی فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ہندوستان ہی 60% ویکسین سربراہ کرنا ہے اور اس بات سے تمام ترقی یافتہ ممالک بھی واقف ہیں۔