کورونا ویکسین کیخلاف بی بی سی کے دفتر پر حملہ

   

لندن : لندن میں کورونا ویکسین کے خلاف مظاہرین نے بی بی سی کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ لندن میں ہونے والے احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے ویکسین پاسپورٹ اوربچوں کوویکسین لگانے کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سفرکے لیے پاسپورٹ کے ساتھ ویکسین کومشروط قرار دینا سراسر زیادتی ہے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اور مشتعل شہریوں نے خبررساں ادارے بی بی سی کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ میڈیا نے ویکسین اور لاک ڈاو?ن کے بارے میں سازشی نظریات کو فروغ دیا۔ فساد کی جڑ میڈیا ہے اور اسے ختم کرنا ہوگا۔ ادھر مقامی پولیس نے بیان میں کہا کہ ہم مظاہرین کے گروہ سے آگاہ ہیں اور ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دوسر ی جانب امریکی وزیر دفاع 15 ستمبر تک امریکی فوج کے لیے کورونا ٹیکہ اندازی لازمی قرار دے دی۔ پینٹاگون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین عسکری تیاری کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ضروری اقدم ہے۔