کورونا ویکسین کی قیمت پر کانگریس کا استفسار

   

نئی دہلی: کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کورونا کے علاج کے لیے ریکارڈ وقت میں ویکسین بنانے پر ہندوستانی سائنسدانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک کو ان کا مقروض قرار دیا لیکن حکومت سے پوچھا کہ وہ ٹیکے مہنگی شرح پر کیوں فروخت کر رہی ہے اور سب کی ٹیکہ کاری کیے بغیر کسی بنیاد پر اس کی برآمد کو اجازت دے رہی ہے ۔