کورونا ویکسین کی پہلی خوراک میں لوں گا :وزیر صحت

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر صحت ہر ش وردھن نے کہا کہ کورونا وائرس کا ویکسین مارچ 2021 ء تک تیار ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام میں ویکسین کے تعلق سے کوئی شبہ ہو تو اس ویکسین کو سب سے پہلے خود لیں گے ۔ عوام کے خوف کو دور کرنے کیلئے ویکسین کی پہلی خوراک عوام کے بجائے میں حاصل کروں گے ۔ بعض لوگ ویکسین کے بارے میں اپنے شبہات کا اظہار کررہے ہیں ۔ حکومت ویکسین کی تیاری کو یقینی بنارہی ہے ۔