کورونا ٹسٹ کیلئے خاتون کے نازک حصوں سے تری کا حصول ، لیاب ٹیکنیشن گرفتار

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : مہاراشٹرا کے ضلع امراوتی میں ایک لیاب ٹیکنیشن کو ریپ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُس نے ایک خاتون کے نازک حصوں سے تری کے نمونے حاصل کئے حالانکہ وہ کورونا وائرس ٹسٹ کے لئے رجوع ہوئی تھی جس کے لئے بالعموم نتھنوں اور منہ سے تری حاصل کی جاتی ہے۔ پولیس نے جمعرات کو کہاکہ ریاستی وزیر بہبود خواتین و اطفال یشومتی ٹھاکر نے اِس واقعہ پرصدمہ ظاہر کیا اور کہاکہ ٹیکنیشین کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ ٹیکنیشین نے پہلے نتھنوں سے تری حاصل کی اُس کے بعد غلط حرکت کی۔