کورونا ٹیکہ اندازی کی ترغیب کیلئے سلمان خان کی خدمات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔16 نومبر(سیاست نیوز) مسلم علاقوں میں کورونا وائرس کے ٹیکوں کے حصول میں پائی جانے والی لا پرواہی کو دور کرنے کیلئے حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے معروف فلم اداکار سلمان خان کی خدمات کے حصول پرغورکیا جا رہاہے۔ مسلم علاقو ںمیں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے دئیے جانے والے ٹیکوں کے حصول میں ریکارڈ کی جانے والی کمی کو دیکھتے ہوئے اس بات کا جائزہ لیا جا رہاہے کہ مسلمانوں میں شعور بیداری کیلئے سلمان خان کی خدمات حاصل کی جائیں۔ ریاستی وزیر صحت مہاراشٹرا راجیش توپ کے اس بیان سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مسلم علاقوں میں ٹیکہ اندازی کیلئے شعور بیدار کرنے میں فلمی ستارے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔مسلم علاقو ںمیں کورونا وائرس کے ٹیکوں کے حصول میں بے اعتنائی صرف ریاست مہاراشٹرا کے مسلم غالب علاقوں میں نہیں بلکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی دیکھی جا رہی ہے ۔