کورونا ٹیکہ کیلئے موثر انتظامات کرنے مرکز کی خواہش

,

   

مرکزی کابینی سکریٹری کی چیف سکریٹریز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس
حیدرآباد۔ مرکزی کابینی سکریٹری راجیو گوہا نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریز سے خواہش کی کہ ملک بھر میں کورونا ٹیکہ اندازی کیلئے موثر انتظامات کریں۔ اس سلسلہ میں کابینی سکریٹریز نے ریاستوں کے چیف سکریٹریز اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے لیفٹننٹ گورنرس کے ساتھ کورونا ٹیکہ اندازی کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے چیف سکریٹریز اور لیفٹننٹ گورنرس سے خواہش کی کہ کورونا ٹیکہ اندازی کی جو تمثیلی مشق کی گئی تھی اس کے تجربہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹیکہ اندازی کے حقیقی پروگرام پر موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کی حکمت عملی تیار کریں۔ عالمی ٹیکہ اندازی پروگرام کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے ٹیکہ اندازی کیلئے سرکاری و خانگی شعبہ کے ہیلت ورکرس ‘ فرنٹ لائین عملہ اور 50 سال سے زائد افراد کو ترجیح دی جائے گی ۔ ریاستی چیف سکریٹری سومیش کمار نے مرکزی کابینی سکریٹری کو مطلع کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ساری ریاست میں ٹیکہ اندازی کیلئے تمام تر انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کابینی سکریٹری سے خواہش کی کہ پنچایت سکریٹریز کو اس کا حصہ بنایا جائے ۔