کورونا پھیلانے پر چین کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی : ٹرمپ

,

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاکہ چین کو کورونا وائرس پھیلانے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ساری دنیا اِس وقت کوویڈ ۔ 19 وائرس سے پریشان ہے۔ وہ ملٹری ہاسپٹل سے واپس ہونے کے بعد صحتیاب ہورہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ کوویڈ ۔ 19 خدا کی رحمت ہے کیوں کہ اِس سے اہم علاج کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل ہورہی ہیں۔ اِسی دوران انھوں نے قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرین سے بات چیت کی۔ اوبرین نے بتایا کہ افغانستان سے امریکی فوج 2021ء کے اوائل تک واپس طلب کی جائے گی۔