کورونا :چین کاڈبلیو ایچ او کی تحقیقات کا مطالبہ مسترد

   

بیجنگ : چین کے نائب وزیرِ خارجہ ماہ زاوژو نے جمعہ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق کی گئی ابتدائی تحقیقات کافی ہیں۔ مزید تحقیقات کا مطالبہ سائنسی وجوہات کے بجائے سیاسی ہے۔چین نے جمعہ کوعالمی ادارہ صحت کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی ابتدا جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جائے۔ڈبلیو ایچ او نے جمعرات کو اس بات پر زور دیا تھا کہ چین کورونا وائرس کے ابتدائی کیسز کے ڈیٹا کا تبادلہ کرے تاکہ وبا کے ماخذ کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے۔چین کے نائب وزیرِ خارجہ ماہ زاوژو نے جمعے کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کافی ہیں۔ مزید تحقیقات کا مطالبہ سائنسی وجوہات کے بجائے سیاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سائنسی کھوج کی حمایت کریں گے تاہم سیاسی کھوج کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ڈبلیو ایچ او کی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے جنوری 2021 میں ووہان کا دورہ کیا تھا جہاں سب سے پہلے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ ڈبلیو ایچ او نے اپنی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا تھا کہ کورونا وائرس کی ابتدا کیسے ہوئی تھی۔امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ شہری جن کی قوتِ مدافعت کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے باوجود کمزور ہے وہ تیسری خوراک یعنی بوسٹر شاٹ لگانے کے اہل ہوں گے۔ایف ڈی اے نے جمعرات کی شب اعلان کیا ہے کہ کمزور قوتِ مدافعت والے افراد فائزر یا موڈرنا ویکسین کا اضافی شاٹ لگوا سکتے ہیں تاکہ ایسے افراد کو ڈیلٹا ویریئنٹ جیسی کورونا کی قسم سے محفوظ رکھا جائے۔