کورونا کا اثر، انٹرمیڈیٹ پراکٹیکل امتحانات ملتوی

   

۔29 مئی تا 7 جون ملتویہ امتحانات منعقد کرنے بورڈ کا فیصلہ
حیدرآباد تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے ریاست میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے 7 اپریل سے منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پراکٹیکل امتحانات کو ملتوی کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتویہ امتحانات کو 29 مئی تا 7 جون کے درمیان دوبارہ منعقد کرنے سے بھی اتفاق کیا گیاہے۔ ریاست میں کورونا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر حیدرآباد فی الحال کورونا کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ایسے میں اگر انٹرمیڈیٹ کے پراکٹیکل امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے تو ایک ہی مقام پر زیادہ طلبہ کو جمع کرنے سے کورونا کیسیس میں مزید اضافہ ہونے کے خدشات ہیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ امتحانات نلتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ بورڈ نے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کی اور ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کو اس سے واقف کرایا گیا ہے۔ اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔